ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:نمیبیا نے آئرلینڈ کو 8وکٹوں سے شکست دیدی

عمان:(ویب ڈیسک) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں نمیبیا نے آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سپر 12 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

جمعے کے روز کھیلے گئے پہلے میچ میں آئر لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے ۔

آئر لینڈ کی جانب سے پول اسڑیلنگ 38 اور کیون اوبرائن 25 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

نمیبیا نے 126 رنز کا ہدف با آسانی 19ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا اور یوں وہ سپر 12 مرحلے میں شامل ہوگیا۔

نمیبیا کی جانب سے کپتان اراسمس نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 53 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اس کے علاوہ ڈیوڈ ویزے 28 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں مدد کی۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں