پاکستان مہنگائی کے اعتبار سے دنیا کا چوتھا ملک بن گیا

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) معروف بین الاقوامی جریدے دی اکانومسٹ نے 43 ممالک میں مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

‎ دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق ‎مہنگائی کے اعتبار سے پاکستان دنیا کے 43 ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے، پاکستان میں گذشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 9 فی صد رہی۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں مہنگائی کی شرح 4اعشاریہ3 فی صد ہے اور بھارت کا نمبر سولہواں ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ مہنگائی جنوبی امریکی ملک ارجنٹائن میں ہے جہاں مہنگائی کی شرح 51اعشاریہ4 فی صد ہے ۔

مہنگائی کے اعتبار سے ترکی دوسرے نمبر پر ہے جہاں مہنگائی کی شرح 19اعشاریہ6 فی صد ہے، برازیل 10اعشاریہ2 فی صد شرح کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

‎ دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں مہنگائی کی شرح منفی 0اعشاریہ4 فی صد ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں