پاکستان میں کورونا سے مزید 20 اموات،603 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:(خبربااثر) ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 43786 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 603 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 20 افراد انتقال کرگئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ڈیڑھ فیصد سے بھی کم ہوکر 1اعشاریہ37 فیصد رہی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28300 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 65650 تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 813 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 11710ہوگئی ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں