دنیا کے ایسے خوبصورت مقامات جہاں رہائش پر آپ کو لاکھوں روپے ملیں گے

کیلیفورنیا:(ویب ڈیسک) دنیا کے خوبصورت ترین مقامات کی سیر کرنا ہر ایک کا خواب ہوتا ہے لیکن اس کے لیے خطیر رقم درکار ہوتی ہے مگر آج ہم آپ کو ان مقامات کے بارے میں بتائیں گے جہاں قیام کیلئے آپ کو رقم خرچ نہیں کرنی پڑے گی بلکہ آپ کو بھاری رقم دی جائے گی۔

انشورنس کمپنی ولیم رسل کی ایک تحقیق کے مطابق کم آبادی ، گھٹتی معیشت اور خستہ حال جائیدادیں بہت سی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے کچھ مقامات غیر ملکیوں کے لیے دروازے کھول رہے ہیں۔

آج ہم آپ کو دنیا کے خوبصورت ترین مقامات کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جہاں رہنے کیلئے آپ کو لاکھوں روپے دیے جائیں گے۔

منی سوٹا(Minnesota)

14 ہزار لوگوں کی آبادی والا شہر بیمدجی بھی ریموٹ ورکرز کی تلاش میں ہے۔

اس شہر میں آپ کو اخراجات اور ایک آرام دہ کام کرنے کی جگہ کے لیے 2500 ڈالرز(4 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) دیے جائیں گے ۔

اوکلاہوما(Oklahoma)

امریکی ریاست اوکلاہوما کا شہر تلسا ریموٹ ورکرز کی تلاش میں ہے اور یہاں کی انتظامیہ آپ کو شہر میں منتقل ہونے پر 10 ہزارڈالرز (یعنی 17 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے ) کی گرانٹ بھی دے گی۔

یہ شہر آپ کو مفت ڈیسک کی جگہ اور نیٹ ورکنگ ایونٹس تک رسائی بھی فراہم کرے گا۔

(الاسکا)Alaska

اگر آپ اس ریاست میں پورے سال کے لیے رہتے ہیں تو آپ کو تقریباً 1600 ڈالرز (ڈھائی لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) دیے جائیں گے۔

ورمونٹ(Vermont)

اگر آپ امریکی ریاست ورمونٹ میں منتقل ہونا چاہتے ہیں تو یہاں ریموٹ ورکر گرانٹ اسکیم کے تحت 10،000 ڈالرز (17 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے ) دو سال بعد دیے جاتے ہیں۔

اسپین(Spain)

اپنے قصبے کوآبادکرنے کے لیے پونگا ،آسٹریاس خاندانوں کو آباد کرنے میں مدد کے لیے 3،000یورو (تقریباً 6 لاکھ پاکستانی روپے ) کی پیشکش کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ شہر میں پیدا ہونے والے ہر بچے کے لیے اضافی 3،000 یورو (تقریباً 6 لاکھ پاکستانی روپے) بھی دے رہا ہے۔

اسپین کا روبیا قصبہ آپ کو اپنی آمدنی بڑھانے کے لیے ماہانہ 100-150 یورو (تقریباً30 ہزار پاکستانی روپے) دینے کی پیش کش کرتا ہے۔

سوئٹزرلینڈ(Switzerland)

شہر کی آبادی بڑھانے کے لیے سوئٹزرلینڈ کا علاقہ البینن 45 سال تک کے غیر ملکیوں کو 25،200ڈالرز ( 43 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے ) پیش کر رہا ہے لیکن اس کے لیے آپ کو 10 سال تک اس ملک میں رہنا پڑے گا، اس کے علاوہ ، آپ کو سوئٹزرلینڈ کا رہائشی ہونا چاہیے ، یا آپ کی شادی سوئس شہری سے ہونی چاہیے۔

اٹلی (Italy)

اٹلی کے قصبے کینڈیلا اور کالابریا ان بہت سی جگہوں میں سے ہیں جو نقل مکانی کے لیے اچھی خاصی رقم فراہم کررہے ہیں۔

کینڈیلا غیر شادی شدہ افراد کو 800 یورو (تقریباًڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپے سے زائد ) جب کہ شادی شدہ افراد کو 1200 یورو (تقریباً2 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) اور خاندانوں کو 2 ہزار یورو (تقریباً4 لاکھ پاکستانی روپے ) کی رقم کی پیشکش کرتا ہے۔

اس کے علاوہ کالابریا کے لیے درخواست دہندگان کی عمر 40 سال سے کم ہونی چاہیے۔

وہ ممالک جہاں کاروبار کرنے پر آپ کی مالی مدد کی جاتی ہے۔

آئر لینڈ(Ireland)

اگر آپ کوئی کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں تو آئرلینڈ بہترین جگہ ہوسکتی ہے۔ انٹرپرائز آئرلینڈ ایک اسکیم ہے جو نئے کاروباری افراد کو سپورٹ کرتی ہے۔

پچھلے سال اس نے کاروبار شروع کرنے کے لیے 120 ملین یوروز فراہم کیے۔

آپ کو آئر لینڈ میں کاروبار شروع کرنے کیلئے درخواست دینے کے لیے آئرش ہونا ضروری نہیں لیکن آپ کو آئرلینڈ میں اپنا کاروبار رجسٹر کرنا ہوگا۔

چلی (Chile)

اسٹارٹ اپ چلی منفرد کاروباری آئیڈیاز والے لوگوں کو 300،000 ڈالرز (5 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) سی ایل پی فنڈنگ ​فراہم کررہا ہے۔

ماریشس(Mauritius)

یہ جزیرہ 20،000 ماریشین روپے (یعنی 80 ہزار سے زائد پاکستانی روپے) وہاں منتقل ہونے والے کاروباری شخصیت کو پیش کرتا ہے لیکن اس کو حاصل کرنے کے لیے آپ کو ایک منفرد اور منافع بخش کاروباری آئیڈیا کمیٹی کے سامنے پیش کرنا پڑے گا۔

وہ ممالک جو آپ سے صرف اپنے گھروں کی تزئین و آرائش کا بولتے ہیں۔

اٹلی کے ایک یورو کے گھر

سسلی، ساردینیا ، ابرزو اور میلانو میں آپ ایک گھربرگر کی قیمت سے بھی کم میں خرید سکتے ہیں لیکن آپ کو ایک مناسب وقت کے اندر اپنے پیسوں سے ان گھروں کی تزئین و آرائش کرنی ہوگی۔

یونان کا جزیرہ انتکیتھیرا(Antikythera)

صرف 70 لوگوں کے گھر کیلئے یہ خوبصورت جزیرہ مفت رہائش کے ساتھ ساتھ3 سال کے لیے مکان تعمیر کرنے کے لیے 500 یورو (98 ہزار پاکستانی روپے )کی پیش کش کر رہا ہے۔

لیگراڈ ، کروشیا( Legrad, Croatia)

اپنی کم ہوتی ہوئی آبادی کو بچانے کے لیے شمالی کروشیا کا قصبہ ایک گھر صرف ایک کونا (یعنی صرف پاکستانی 26 روپے ) میں فروخت کر رہا ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں