نشے میں دھت لاپتہ ترک شہری خود کو ہی ڈھونڈنے نکل پڑا

ترکی:(ویب ڈیسک)دنیا میں آئے روز ایسے عجیب و غریب واقعات پیش آتے رہتے ہیں جن کو جان کر عقل انسانی دنگ رہ جائے جبکہ اسی طرح کا ایک واقعہ ترکی میں پیش آیا جہاں پر ایک نشے میں دھت لاپتہ شہری سرچ ٹیم کے ساتھ مل کر خود کو ہی ڈھونڈنے نکل پڑا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 51سالہ بیہان موتلو اپنے دوستوں کے ساتھ جنگل میں گیا ،لیکن اس کی بیوی نے اس کے واپس نہ لوٹنے کی وجہ سے پولیس میں رپورٹ درج کروادی کہ میرا شوہر نشے کی حالت میں دوستوں کے ساتھ جنگل میں گیا تھا مگر ابھی تک واپس نہیں لوٹا۔

ترک شہری کی بیوی کی جانب سے رپورٹ درج کرانے کے بعد پولیس کی جانب سے ایک سرچ ٹیم تشکیل دی گئی جو کہ اس کو ڈھونڈنے کے لئے جنگل میں نکل پڑی جہاں پر سرچ ٹیم کا ٹاکرا بیہان موتلو کے ساتھ ہوگیا اور پوچھنے پر وہ بھی لاپتہ شخص جو کہ وہ خود ہی تھا کو تلاش کرنے میں مدد کرنے لگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب بیہان موتلو کو یہ پتہ چلا کہ اس کو ڈھونڈنے والی سرچ ٹیم اس کا ہی نام پکار رہی تھی۔

اس دوران سرچ آپریشن کرنے والی ٹیم بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئی اور اس آدمی کو لیکر اس کے گھر روانہ ہوگئی۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں