کورونا ویکسین کے ضمنی اثرات، جاپان کا بڑا فیصلہ

ٹوکیو:(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا ویکسین موڈرنا کے سائیڈ ایفیکٹ کے سامنے آنے کے باعث جاپان نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

جاپان کے صحت کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ موڈرنا ویکسین کے باعث دل کی سوزش کے معاملے پر اب بیس سال اور اس سے کم عمر افراد کو موڈرنا کے بجائے فائزر ویکسین لگانے کی تیاری کی جارہی ہیں۔

حکام کے مطابق یہ اقدام اس تناظر میں اٹھایا گیا ہے کہ جب کووِڈ -19 کی موڈرنا ویکسین خصوصاً نوجوان مردوں میں دل کے پٹھے اور دل کے ارد گرد تھیلی نما غلافِ قلب کی سوزش جیسے ضمنی اثرات کا باعث بنی۔

جاپان کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق بارہ ستمبر تک موڈرنا ویکسین کے ضمنی اثرات کا تناسب کچھ یوں تھا، بیس سال کے افراد( فی دس لاکھ میں 17اعشاریہ1 فیصد) جبکہ اس سے کم عمر کے جوانوں میں 21اعشاریہ6 فیصد تھا۔

اس کے مقابلے میں فائزر ویکسین کی خوراک لگوانے بیس سالہ نوجوانوں میں یہ شرح فی دس لاکھ 13اعشاریہ1 اور بیس سال سے کم عمر والوں میں 1اعشاریہ9 رپورٹ کی گئی تھی۔

جاپانی وزارت کے حکام نے واضح کیا کہ یہ واقعات کبھی کبھار ہوتے ہیں ان کی علامات ہلکی ہیں اور یہ کہ خطرات کے مقابلے میں ان کے فوائد کہیں زیادہ ہیں۔

ساتھ ہی وزارت یہ مشورہ دینے پر غور کر رہی ہے کہ ان گروپوں کے مردوں کو خطرات سے متعلق بتایا جائے اور موڈرنا کے بجائے فائزر ویکسین لگانے کی پیشکش کی جائے، اُن کا کہنا ہے کہ یہی مشورہ پہلی مرتبہ موڈرنا ویکسین کا ٹیکہ لگوانے والے مردوں کو بھی دیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں