پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1اعشاریہ66 فیصد ریکارڈ

اسلام آباد:(خبربااثر) پاکستان میں کورونا کیسز میں تیزی سے کمی آرہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح تین ماہ کی کم ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 42476 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 689 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 18 افراد انتقال کر گئے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح تین ماہ کی کم ترین سطح 1اعشاریہ66 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اس سے قبل 28 جون کو ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی کم ترین سطح 1اعشاریہ79 فیصد تھی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28152 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 59648 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 41754 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1180 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ 89742 ہو گئی ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں