ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی:(خبربااثر)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 10 ہزار 800 روپے ہوگئی۔
10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے اضافے کے بعد 94 ہزار 993 روپے ہوگئی جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔
عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 30 ڈالر اضافے سے 1831 ڈالر فی اونس پر آگئی۔

94% LikesVS
6% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں