روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت پھر بڑھنے لگی

لاہور: (خبربااثر) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بلند ہونے لگی۔ انٹر بینک میں امریکی کرنسی 40 پیسے مہنگی ہو گئی۔
ملک بھر کی مقامی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بہتری کی جانب گامزن ہے تاہم رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔
انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی نئی قیمت 159 روپے 42 پیسے سے بڑھ کر 159 روپے 82 پیسے ہو گئی ہے۔

92% LikesVS
8% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں