پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی کورونا سے انتقال کر گئے

کراچی:(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی خان کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔
اہل خانہ نے جام مدد علی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رکن سندھ اسمبلی کورونا وبا سے متاثر ہونے کے بعد کئی ہفتوں سے زیر علاج تھے۔
اہل خانہ کا بتانا ہے کہ جام مدد علی کو گزشتہ ماہ کورونا کی شکایات کے باعث کراچی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، جام مدد علی کورونا سے صحت یاب ہوئے لیکن کورونا سے ان کے پھیپھڑے بری متاثر ہوئے تھے۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پھیپھڑوں کے متاثر ہونے پر تقریباً ایک ماہ سے زائد وقت سے جام مدد نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جام مدد علی ایک بہترین انسان اور اچھے دوست تھے، ہم ایک مخلص ساتھی سے آج محروم ہو گئے، اللہ پاک ان کے درجات کو بلند فرمائیں۔
جام مدد علی کی نماز جنازہ کل بعد نماز عصر سانگھڑ جام گوٹھ میں ادا کی جائے گی اور ان کی تدفین آبائی گاؤں جام گوٹھ میں ہی ہو گی۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں