ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی

کراچی:(خبربااثر)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 200 روپے کم ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپےکمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونےکی قدر 172 روپے کم ہوکر 95 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 2 ڈالر کمی کے بعد 1872 ڈالر فی اونس ہے۔

96% LikesVS
4% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں