نارتھ ناظم آباد میں فوٹو اسٹوڈیو میں ڈکیتی کی واردات، ویڈیو وائرل

کراچی: (خبربااثر) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں قائم فوٹو اسٹوڈیو کی دکان پر ڈاکووں کا دھاوا،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوگئی.
واقعہ نارتھ ناظم آباد بلاک این میں پیش آیا ، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹوڈیو میں دو ملزمان داخل ہوتے ہیں.
ہیلمٹ لگایا ملزم اسلحہ نکال کر دکان میں موجود لوگوں کو یرغمال بناتا ہے تو اس کا ساتھی لوٹ مار میں مصروف ہوجاتا ہے.
واردات کے دوران ہیلمٹ پہنا ملزم اطمینان سے سگریٹ بھی پیتا رہا.
اسی دوران دونوں ملزمان کا تیسرا ساتھی بھی دکان میں داخل ہوتا ہے اور کیش کاونٹر سے رقم نکالتا ہے.

تینوں ملزمان دکان میں موجود ملازمین اور موجود لوگوں سے موبائل فون اور نقدی لوٹنے کے بعد باآسانی فرار ہو جاتے ہیں.
سی سی ٹی وی فوٹیج میں تینوں ملزمان کے چہرے واضح نظر آرہے ہیں.

97% LikesVS
3% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں