جمائما خان نے ایک مرتبہ پھر پاکستانیوں کے دل جیت لیے

وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا پرانا ویڈیو کِلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے، جس میں وہ اردو سے واقفیت کا اعتراف کررہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ کو کچھ پاکستانی لندن کی سڑکوں پر دیکھتے ہی گھیر لیتے ہیں اور جمائما بھی انکے ساتھ ایسے گُھل مل جاتی ہیں جیسے پاکستانیوں سے اُن کا کوئی قریبی رشتہ ہو۔
پاکستانی شہری جمائما کو مخاطب کرتے ہوئے سوال پوچھتے ہیں کہ کیا آپ کو پنجابی آتی ہے؟جس کا جواب جمائما خان اردو میں دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ نہیں! مجھے پنجابی تو نہیں البتہ اردو آتی ہے۔
جمائما کو روانی میں اردو بولتا دیکھ کر سوال کرنے والے پاکستانی حیران رہ جاتے ہیں۔


سوشل میڈیا پر جمائما کی اس ویڈیو پر بے شمار تبصرے کئے جارہے ہیں، جمائما کے پاکستان میں موجود مداحوں کا کہنا ہے کہ ’جمائما ہمیشہ ہی پاکستانیوں کے دل جیتنے میں کامیاب رہتی ہیں۔‘
واضح رہے کہ جمائما اور عمران خان کی شادی 1995 میں ہوئی تھی، جمائما نے عمران خان کے ساتھ 1995 سے 2004 تک 9 سال لاہور میں گزارے۔
جمائما اور عمران خان کے 2 بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں، جو اس وقت لندن میں زیر تعلیم ہیں اور اپنی والدہ جمائما گولڈ اسمتھ کے ہمراہ رہتے ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں