پرندوں کی پکار کو شمار کرنے کا عجیب مقابلہ

بیلجیئم میں لوگوں کی بڑی تعداد پرندوں کی آواز کے سالانہ مقابلے میں شریک ہوتی ہےونکن سپورٹ نامی اس مقابلے کو ‘فنچ سِٹنگ’ بھی کہا جاتا ہے جہاں بیلجیئم میں ولندیزی زبان بولنے والے افراد شریک ہوتے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس کھیل میں ہر پنجرے کو دوسرے سے چھ فٹ کی دوری پر رکھا جاتا ہے اور ان کے سامنے پرندے کا مالک بیٹھتا ہے۔ مقابلے میں شریک ہر شخص کے پاس فٹے کی طرح لکڑی کی ایک طویل چھڑی ہوتی ہے اور جب جب پرندہ اپنی مکمل پکار سناتا ہے اسے چاک کے نشان سے ظاہر کیا جاتا ہے۔
مقابلے میں فتح اسی کی ہوتی ہے جس کا پرندہ ایک گھنٹے میں سب سے زیادہ مکمل آواز خارج کرتا ہے لیکن اس دوران مقابلے کے جج پورے عمل کو دیکھتے رہتے ہیں تاکہ کوئی بھی شریک بے ایمانی نہ کرسکے۔ پرندوں کو شور کی جانب راغب کرنے کیلئے پنجروں میں منصوعی روشنی اور موسیقی بھی چلائی جاتی ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں