گھوٹکی:پولیس نے 8 ماہ بعد مرغے کو قید سے رہا کردیا

گھوٹکی میں پولیس نے 8 ماہ بعد مرغے کو قید سے رہا کردیا۔
پولیس کے مطابق مرغے لڑانے پر ظفر میرانی کو آٹھ ماہ قبل مرغے سمیت گرفتار کیا تھا اور مرغے کا مالک ضمانت پر رہا ہوگیا تھا لیکن مرغا پولیس کی تحویل میں تھا۔
مرغے کی سپردگی کیلئے اس کے مالک ظفر میرانی نے عدالت میں درخواست دی تھی جس پر عدالت کے حکم پر پولیس نے مرغے کو مالک کے سپرد کیا۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں