اسلام آباد : چڑیا گھر انتظامیہ کی غفلت کے باعث ببر شیر ، شیرنی ہلاک

اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث ببر شیر اور شیرنی ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق شیر کو کچھار سےنکالتے وقت عملے کی جانب سے بدانتظامی کی گئی۔ عملے نے کچھار میں آگ لگائی اور ڈنڈوں سے ڈرانے پرشیربوکھلا گیا۔
شیرنی کی موت گزشتہ روز واقع ہوئی تھی جبکہ ببر شیر کی حالت خاصی تشویش ناک تھی۔ شیر کو مرغزار چڑیا گھر سے لاہور منتقل کیا جا رہا تھا کہ دوران منتقلی ببر شیر بھی ہلاک ہو گیا۔
اس سے قبل بھی جانوروں کی منتقلی کےدوران ہرن ، کئی دوسرے جانوراور مختلف پرندے زخمی ہوئے جب کہ 3 نیل گائےاور ایک شترمرغ بھی ہلاک ہوچکا ہے۔
واضح رہے کہ چڑیا گھر میں جانوروں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کا کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے اور ہائی کورٹ نے جانوروں کی منتقلی کا حکم دیا تھا تاہم انتظامیہ نے نااہلی چھپانے کے لیے جانور منتقل کرنے سے روک دیئے تھے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں