14 سالہ لڑکی کا اژدھے پالنے کا خطرناک شوق

دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کو جانور پالنے کا شوق ہوتا ہے، کوئی بلی پالنا پسند کرتا ہے تو کوئی کتا لیکن بہت سے لوگوں کو خطرناک جانور پالنے کا بھی شوق ہوتا ہے۔
آج ہم آپ کو ایسی ہی بچی کے بارے میں بتائیں گے جسے بڑے اور خطرناک اژدھے پالنے کا شوق ہے اور اس بچی کے پاس ایک نہیں بلکہ 6 بڑے اژدھے ہیں۔

انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی 14 سالہ چھلوا اسما کمال کے پاس 6 بڑے اور خطرناک اژدھے ہیں اور یہ ان سے بے حد محبت کرتی ہے اور ان کے ساتھ کھیلتی بھی ہے۔
سوشل میڈیا پر چھلوا کی ہر تصویر میں ان کے ساتھ اژدھے موجود ہوتے ہیں اور وہ ان کو نہلاتی دھلاتی بھی خود ہی ہے۔


14 سالہ چھلوا اسما کمال کا کہنا ہے کہ ان کے پاس 4 سال کی عمر سے ہی یہ اژدھے ہیں اور وہ ان سے بلکل نہیں ڈرتی اور بچپن سے ہی یہ اژدھوں کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں