میک اپ کے ذریعے معروف شخصیات کا روپ دھارنے والا فنکار

ویسے تو میک اپ خواتین خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے لیے استعمال کرتی ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی دیکھا ہے کہ میک کا استعمال کرتے ہوئے کوئی کسی کی صورت ہی اختیار کر لے؟
ایلکسس اسٹون نامی میک اپ آرٹسٹ اپنے آپ کو میک اپ کے ذریعے کسی بھی اداکار، اداکارہ، فلمی کردار یا تاریخی شخصیت میں تبدیل کر سکتے ہیں۔
میک اپ آرٹسٹ کا تعلق برطانیہ کے شہر مانچسٹر سے ہے اور یہ میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ ساتھ ایک آن لائن انفلوئنسر بھی ہیں۔
انہیں سوشل میڈیا پر مقبولیت اس وقت حاصل ہوئی جب انہوں نے میک اپ کا استعمال کرتے ہوئے خود کو متعدد ہالی وڈ اداکار اور اداکاراؤں کی طرح بنایا۔

یہ میک اپ کے ذریعے کسی بھی شخصیت کا ہوبہو روپ دھار لیتے ہیں اور ان کا یہی ٹیلنٹ ان کی شہرت کی وجہ بھی بنا۔
میک اپ آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ انہیں روزانہ میک اپ کا استعمال کرتے ہوئے کسی نئے انسان کا روپ دھارنا بے حد پسند ہے۔

67% LikesVS
33% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں