سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں اخبار کے ساتھ ماسک بالکل مفت

مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس وبا کے دوران اپنے قارئین کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی اہمیت سے آگاہ کرنے اور مہلک وائرس سے بچانے کے لیے اخبار “روشنی” کی انتظامیہ ایک صفحے پر ماسک چسپاں کرکے تحفتاً تقسیم کر رہی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر سے جاری ہونے والے ایک اخبار ’’ روشنی ‘‘ کی انتظامیہ نے صفحہ اول پر اشتہار کی جگہ ایک ماسک چسپاں کیا اور ساتھ ہدایت بھی تحریر کی کہ ’’ ماسک کا استعمال ضروری ہے۔ اس سے نہ صرف آپ بلکہ آپ کے آس پاس رہنے والے لوگ بھی کورونا وائرس سے بچ سکتے ہیں۔‘‘روشنی اخبار مقبوضہ کشمیر کا مقبول اور قدیم اخبار ہے جس کی اب بھی قیمت صرف دو روپے ہے۔ سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اخبار انتظامیہ کے اقدام کو سراہا اور دیگر اداروں کو بھی اس انوکھے انداز کو اپنانے کی تجویز دی۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں