محمد عامر کو حارث رؤف کی جگہ انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ

فاسٹ بولر محمد عامر کو حارث رؤف کی جگہ انگلینڈ بھیجنےکے فیصلے کی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کر دی۔حارث رؤف کا کووڈ 19 ٹیسٹ بار بار مثبت آنے کی وجہ سے محمد عامر کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان کے تجربے سے اسکواڈ مزید مضبوط ہوگاجبکہ بھارت میں عائد سفری پابندیوں کی وجہ سے شعیب ملک کی انگلینڈ روانگی تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔ہیڈ کوچ مصباح الحق کہتے ہیں کہ حارث رؤف کابار بار کورونا ٹیسٹ مثبت آنا مایوس کن ہے، فاسٹ بولر محمد عامر نے بچی کی پیدائش کی وجہ سے دورہ انگلینڈ سے معذرت کی تھی لیکن اب انہوں نے اپنی دستیابی ظاہر کی ہے جس کے بعد عامر کو انگلینڈ بھیجنے کے انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں۔مصباح نے بتایا کہ ان کا پہلا کووڈ 19 ٹیسٹ ہو چکا ہے جبکہ دوسرا ٹیسٹ بدھ کو ہو گا اور دو ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں انگلینڈ بھیج دیا جائے گا.

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں