مالک سے محبت کی مثال،فروخت کیا گیا اونٹ 9 ماہ بعد خود گھر واپس لوٹ آیا

چین میں فروخت کیا جانے والا اونٹ 9 ماہ بعد اپنے مالکان کے پاس واپس لوٹ آیا، سوشل میڈیا صارفین نے اسے محبت اور وفاداری کی نئی مثال قرار دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی شہر بیانور میں ایک جوڑے نے اپنا اونٹ کسی شہری کو 9 ماہ قبل فروخت کیا تھا، کئی ماہ تک نئے مالک کے پاس رہنے کے بعد اونٹ اچانک فرار ہو گیا اور اپنے پرانے مالکان کے گھر پہنچ گیا۔
جوڑے نے اونٹ کو نئے مالک کو واپس کرنا چاہا تو اس نے صورت حال کو دیکھتے ہوئے اسے واپس لینے سے انکار کردیا تاہم اپنے دئیے ہوئے پیسے بھی واپس نہیں لئے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں