کاشف بھٹی کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت مل گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کاشف بھٹی کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ انہیں ملنے جلنے اور ٹریننگ کی اجازت دے دی. ترجمان انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق کھلاڑی کو احتیاطی طور پر سیلف آئسولیشن کی مدت پوری کرنے پر اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کاشف بھٹی اب اسکواڈ کے دوسرے اراکین کے لیے خطرہ نہیں ہے، پہلے انکا ایک ٹیسٹ مثبت آیا تھا، پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی ہدایت پر کھلاڑی کو سیلف آئسولیشن میں رکھا تھا تاہم ان کا اب دوسرا ٹیسٹ منفی آچکا ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں