کراچی:قیمتوں میں اضافے پر دودھ کی خریداری بند کرنے کی مہم کاآغاز

دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا معاملے پرصارفین کی نمائندہ تنظیم کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان نے مہنگے دودھ کی خریداری بند کرنے کی مہم کا آغاز کردیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے چئیرمین کوکب اقبال نے بتایا کہ ڈیری فارمرز فی لیٹر دودھ 94 روپے کے بجائے 120 روپے میں فروخت کرکے لوٹ مار کررہے ہیں۔ ڈیری فارمرز ازخود فی لیٹر دودھ مقررہ ریٹ سے 27 اعشاریہ 65 فیصد زائد قیمتوں پر فروخت کررہے ہیں لہذا صارفین سے گزارش ہے کے وہ کچھ دن دودھ نہ خرید کراپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔
انہوں نے کہاکہ مہنگے دودھ کی عدم خریداری کی مہم 16 جولائی سے 20 جولائی تک جاری رہے گی لیکن اس مہم کی کامیابی صارفین کے تعاون سے مشروط ہے۔ انہوں نے کہا کہ دودھ فروشوں کی اجارہ داری کو ختم کرنے کیلیے شہری اپنا کردار ادا کریں اورشہری بحیثیت صارف اپنے حق کادفاع کریں۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں