فیفا ورلڈ کپ 2022کا شیڈول جاری

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن (فیفا) کی گورننگ باڈی نے فٹبال ورلڈ کپ 2022 کا شیڈول کنفرم کردیا۔فٹبال ورلڈ کپ 2022 اکیس نومبر سے شروع ہوگا، قطر کی ٹیم افتتاحی میچ کھیلے گی جبکہ ایونٹ کا فائنل 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا. فیفا ورلڈ کپ 2022 میں، 21 نومبر سے 2 دسمبر تک ہر روز 4 گروپ میچز ہوں گے، گروپ راؤنڈ میں پہلا میچ دن ایک بجے، دوسرا شام 4، تیسرا 7 اور آخری میچ رات 10 بجے شروع ہوگا. گروپ راؤنڈ کے آخری میچز 6 اور 10 بجے مقامی وقت کے مطابق ہوں گے، تین سے چھ دسمبر تک پری کوارٹر فائنل، نو اور دس دسمبر کو کوارٹر فائنل کھیلے جائیں گے۔فیفا ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل 13 اور 14 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں