کراچی:اگلے ماہ دودھ مزید 15 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگا،شاکر عمر

ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن (ڈی سی ایف اے) پاکستان کے صدر شاکر عمر گجر نے اگلے ماہ دودھ کی قیمت میں فی لیٹر مزید 15 روپے اضافے کا عندیہ دے دیا جس کے بعد دودھ کی متوقع قیمت 135 روپے فی لیڑ ہوجائے گی.
شاکر عمر گجر نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ایسوسی ایشن نے حال ہی میں دودھ کی قیمت میں 10 روپے اضافے کے بعد فی لیٹر دودھ کی قیمت 120 روپے مقرر کی تاہم اعلان کردہ نرخ کے مطابق دودھ فروخت کرنے والے دکانداروں پر کمشنر کراچی کی جانب سے جرمانے کیے گئے اور ان کی دکانوں کو سیل بھی کیا گیا،صدر ڈی سی ایف اے کا کہنا ہے کہ ان پر دودھ کی قیمت میں کیے جانے والے اضافے کو واپس لینے کے لیے پریشر ڈالا جارہا ہے شاکر عمر کا کہنا ہے کہ دودھ کی قیمت میں اضافے کو واپس نہیں لیا جائے گا ان کا کہنا ہے کہ اگر کمشنر کراچی کی جانب سے زیادہ دباو ڈالا گیا تو ڈیری فارمرز ریلوے ٹریکس،سپر ہائی وے،مہران ہائی وے اور نیشل ہائی پر اپنی بھینسیں کھڑی کرکے احتجاج کریں گے شاکر عمر گجر نے اگلے ماہ دودھ کی فی لیڑ قیمت میں مزید 15 روپے اضافے کا عندیہ بھی دے دیا.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں