اسلام آباد:واہگہ بارڈر تجارت کیلئے 15جولائی سے کھولا جائے گا

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی بحالی کے پیش نظر حکومت نے تجارت کیلئے واہگہ بارڈر 15 جولائی سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فیصلہ افغان حکومت کی خصوصی درخواست پر کیا گیا جس کے بعد افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے واہگہ بارڈر کو 15 جولائی سے معاہدے کے تحت کھولا جا رہا ہے۔کرونا وائرس کے پیش نظر تمام ایس او پیز اور پروٹو کولز کا خیال رکھا جائے گا.

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں