کراچی:ڈیری فارمرز،ریٹیلرز کی من مانی،فی لیٹر دودھ کی قیمت 120 روپے مقرر

شہری انتظامیہ کی نااہلی کا خمیازہ کراچی والوں کو بھگتنا پڑے گا،ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے یکطرفہ فیصلہ کرتے ہوئے دودھ کی فی لیٹر قیمت پر 10 روپے کا اضافہ کیا تو ریٹیلرز نے بھی فورا حمایت کا اعلان کردیا.
دودھ کی سرکاری قیمت 94 روپے مقرر ہے لیکن شہر میں 16 روپے اضافے کے ساتھ پہلے ہی دودھ 110 روپے فی لیٹر فروخت کیا جارہا تھا اب ایک مرتبہ پھر ڈیری فارمرز نے 10 روپے کا اضافہ کرکے دودھ کی فی لیٹر قیمت 120 روپے مقرر کردی.
شہریوں کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی زبانی جمع خرچ کرنے کے بجائے عملی اقدامات کرتے ہوئے زائد نرخ پر دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کریں.

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں