نیپال میں تمام بھارتی چینلز بند

نیپال کی حکومت اور وزیراعظم کیخلاف بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر نیپال نے آج سے تمام بھارتی چینلز کی نشریات بند کردی ہیں۔
نیپال کی حکمران جماعت کے ترجمان کا کہناہے کہ بھارتی میڈیا تمام حدیں پار کرچکا ہے۔ رواں برس مئی میں بھارت نے متنازع سرحدی علاقے لیپولیکھ میں اپنی طرف ایک نئی سڑک تعمیر کی تھی جس کے بعد سے نیپال اور بھارت کے درمیان سرحد پر کشیدگی بڑھ گئی ہے اور دونوں ملکوں کی افواج میں جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

اس کے بعد سے بھارتی میڈیا نیپال کیخلاف جھوٹی خبریں نشر کررہا ہے جس کی شکایت نیپالی عوام کی جانب سے کیبل آپریٹرز کو کی گئی اور حکومت نے چینلز بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں