سابق فاسٹ بولرمائیکل ہولڈنگ نسلی تعصب پر بات کرتے ہوئے رو پڑے

ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز فاسٹ بولر مائیکل ہولڈنگ نسلی تعصب پر بات کرتے ہوئے رو پڑے۔ساوتھمپٹن میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے میچ کے دوران مائیکل ہولڈنگ نے نسلی تعصب پر اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے اپنے والدین کا ذکر کیا تو آبدیدہ ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی سیاہ فام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا اوراب یہ دور واپس آرہا ہے۔مائیکل نے کہا کہ نسلی تعصب کی وجہ سے بہت دکھ سہے، والدہ کی فیملی نے ان سے ملنا جلنا چھوڑ دیا تھا کیوں کہ ان کے والد کی رنگت سیاہ تھی۔
سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ black lives matter لمبا سفر ہے لیکن وہ امید کرتے ہیں کہ یہ سفر صحیح سمت میں جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکا میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کے بعد ایک بار پھر دنیا بھر میں نسل پرستی کیخلاف آوازیں بلند ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں