قطر ائیرویز کا 13 جولائی سے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان

قطر ائیرویز نے 13 جولائی سے پاکستان کیلئے اپنا فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا ،قطر ائیرویز کی نئی ٹریول ایڈوائزری کے مطابق مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ کرانا لازم قرار دیا گیا ہے جس کے تحت مسافروں کے لیے پرواز سے 72 گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا۔
قطر ایئرویز نےاس سلسلے میں چار لیبارٹریز کا انتخاب کیا ہے جن کےٹیسٹ قابل قبول ہوں گے، تاہم 12سال سے کم عمر بچے کورونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہوں گے ۔
متعلقہ لیبارٹریز مسافروں کی ٹیسٹ رپورٹس براہِ راست قطر ائیرویز کو بھجوائیں گی جبکہ مسافر وں کو بھی اپنا کورونا ٹیسٹ منفی آنے کی رپورٹ ساتھ رکھنا ہوگی۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں