ایئرعربیہ کوکوئٹہ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت مل گئی

شارجہ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپسی لانے کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئر عربیہ کو کوئٹہ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی۔

ایئر عربیہ کی خصوصی پرواز 17 جولائی کو شارجہ سے 200 سے زائد ہم وطنوں کو لے کر کوئٹہ پہنچے گی۔

سول ایوی ایشن کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ کی جانب سے نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا۔ ایئر عربیہ نے سی اے اے کو خصوصی پرواز کے لئے درخواست دی تھی۔

سی اے اے کے مطابق ایئر عربیہ مسافروں کو وطن پہنچانے کیلئے حکومت کی جانب سے واضح کردہ ایس او پی پر مکمل عمل درآمد کرے گی جبکہ کوئٹہ ایئر پورٹ پر ایئر لائن کے عملے کو طیارے سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں