کیلی فورنیا:ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ’ نایا ریورا’ لاپتہ

ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ نایا ریورا لاپتہ ہوگئیں، اداکارہ کی تلاش اس وقت شروع ہوئی جب وہ اور ان کا 4 سالہ بیٹا جوزے تین گھنٹے کی ادائیگی کے بعد رینٹل بوٹ کو واپس کرنے میں ناکام رہیں. ادکارہ کے لاپتہ ہونے پر مقامی پولیس کی جانب سے ماں بیٹے کی تلاش شروع کی گئی جس کے دوران نایا ریورا کا بیٹا لیک پیرو کے مقام پرکشتی میں تنہا ملاجس نے لائف جیکٹ پہنی ہوئی تھی.بیٹے کے مطابق وہ دونوں سوئمنگ کررہے تھے جس کے بعد وہ واپس کشتی میں آگیا لیکن اس کی ماں واپس نہیں آئی پولیس نے کچھ گھنٹوں کے لیے تلاش کا کام روک دیا تھا تاہم آخری اطلاع آنے تک تلاش کاکام ایک مرتبہ پھر شروع کردیا گیا ہے.لاپتہ اداکارہ ٹی وی سیریز ‘گلی’ میں اپنے کردار کے لئے مشہور ہیں.

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں