کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مسلسل 10 واں مثبت دن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت کاروبار کا مسلسل دسواں دن رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 447 پوائنٹس اضافے سے 36142 پر بند ہوا۔
10 کاروباری دنوں میں انڈیکس 2432 پوائنٹس بڑھ چکا ہے۔ آج بازار حصص میں 46 کروڑ شیئرز کے سودے 15 ارب 68 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 66 ارب روپےاضافےسے 6834 ارب روپے ہوگئی۔ 10 روز میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 433 ارب روپے بڑھی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں