ملک بھر میں کورونا سے مزید 79 مریض انتقال کرگئے،سندھ میں کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز

ملک میں کورونا سے مزید 79 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 5033 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 242787 تک پہنچ گئی۔اب تک پنجاب میں 1955 ، سندھ میں 1677 اور خیبر پختونخوا میں 1063 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 142 ، بلوچستان میں 125 ، آزاد کشمیر میں 40 اور گلگت بلتستان میں 31 افراد کا انتقال ہوا ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے کورونا کے مزید 3058 کیسز اور 79 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں سندھ سے 1538 کیسز اور 40 اموات، پنجاب سے 988 کیسز 26 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 354 کیسز اور 9 ہلاکتیں، بلوچستان سے 47 کیسز ایک ہلاکت، اسلام آباد 81 کیسز 2 ہلاکتیں، آزاد کشمیر 40 کیسز اور گلگت بلتستان سے 10 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔پنجاب میں کورونا کے 988 کیسز اور 26 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کےمطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 84587 اور ہلاکتیں 1955 ہوچکی ہیں۔
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 81 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 13731 اور اموات 142 ہوچکی ہیں۔اسلام آباد میں اب تک کورونا سے 9939 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں