عید الاضحیٰ پر حکومت کی جانب سے صرف ایک چھٹی دیے جانے کا امکان

پاکستان میں عید الاضحیٰ جمعے کو ہونے کی صورت میں حکومت کی جانب سے صرف ایک چھٹی دیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری دفاتر اور اداروں میں عید کی اضافی چھٹیاں نہیں دی جائیں گی۔وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ عید کے مخصوص دنوں کےعلاوہ کوئی اضافی چھٹی نہ دی جائے۔
جس کے تحت چھٹیاں تو عید کے تین دن ہی ہوں گی لیکن عملی طور پر صرف جمعہ کو سرکاری ملازمین کی چھٹی ہوگی کیوں کہ ہفتہ اور اتوار تو ہفتہ وار چھٹیاں ہوتی ہیں۔
آج وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں آئسولیشن اسپتال کا افتتاح کرتے ہوئے اپنے خطاب میں عوام سے عید الاضحیٰ سادگی سے منانے کی بھی اپیل کی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ شہری گزشتہ عید کی طرح اس عید پر بھی لاپروائی نہ برتیں، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں ، کورونا کا گراف نیچے جا رہا ہے، اگر عید الاضحیٰ پر بھی لاپروائی برتی تو وائرس بہت تیزی سے پھیلے گا۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری پیش گوئی کرچکے ہیں کہ پاکستان میں عید الاضحیٰ 31 جولائی بروز جمعہ ہوگی تاہم اس کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں