شاہ محمود قریشی کی موت کی افواہوں کے پیچھے بھارتی لابی کا ہاتھ

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کےخلاف بھارتی لابی کی سازش بے نقاب ہوگئی جس نے شاہ محمود کی وفات کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلائیں۔بھارتی لابی نےشاہ محمود قریشی کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلائیں اور جھوٹی خبریں پھیلانےکا مرکزبھارت میں ہے۔ویکی پیڈیا اور سوشل میڈیا پر وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سےمتعلق غلط خبریں پھیلائی گئیں۔اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وکی پیڈیا پر ان کے پیج کی پروفائل تبدیل کی گئی،انہوں نے کہا کہ پروفائل تبدیلی سے ان کےاحباب اور فیملی کو پریشان کیاگیا، شاہ محمودقریشی کا کہناہے ان کی وفات سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔وزیر خارجہ نے بتایا کہ وہ بالکل خیریت سےہیں اورصحت یابی کی طرف گامزن ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شاہ محمود قریشی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے وہ ملٹری اسپتال راولپنڈی میں زیر علاج ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں