انگلینڈ، ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ میچ جاری

کرکٹ کے میدان 117 دن کے بعد پھر آباد ہوگئے، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ساوتھمپٹن میں مدمقابل ہیں۔
پہلا ٹیسٹ میچ بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا جس میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
جو روٹ کی عدم موجودگی میں بین اسٹوکس پہلی بار انگلینڈ کی قیادت کر رہے ہیں۔ اسٹیورٹ براڈ کو فائنل الیون میں شامل نہیں کیا گیا۔
میچ بغیر تماشائیوں کے کھیلا جا رہا ہے جبکہ ٹیموں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے مصنوعی شور کا استعمال کیا گیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے ساتھ سیریز کے بعد پاکستان 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز انگلینڈ کےخلاف کھیلے گا۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں