ملک میں کورونا سے مزید 63 ہلاکتیں، 2253 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا سے مزید 63 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4881 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 235899 تک پہنچ گئی۔
اب تک پنجاب میں 1899 ، سندھ میں 1614 اور خیبر پختونخوا میں 1038 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 140 ، بلوچستان میں 124 ، آزاد کشمیر میں 36 اور گلگت بلتستان میں 30 افراد کا انتقال ہوا ہے۔
آج ملک بھر سے کورونا کے مزید 2253 کیسز اور 63 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 1390 کیسز اور 42 اموات، پنجاب سے 706 کیسز 15 ہلاکتیں، بلوچستان 27 کیسز ایک ہلاکت، اسلام آباد 63 کیسز 3 ہلاکتیں، آزاد کشمیر 41 کیسز اور گلگت سے 26 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں