سوشانت سنگھ کی آخری فلم کا ٹریلر ریلیز، ویڈیو نے دھوم مچادی

حال ہی میں خودکشی کرنے والے بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
سوشانت سنگھ کی اس فلم کا دنیا بھر میں موجود اُن کے چاہنے والوں کو بے صبری سے انتظار تھا تاہم ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تہلکہ مچا دیا۔
دل بیچارہ کا ٹریلر ناصرف بھارت بلکہ پاکستان کے بھی ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر سرفہرست ٹرینڈز میں موجود رہا۔سوشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم دل بے چارہ ہالی ووڈ فلم ’دی فالٹ ان آر اسٹار‘ کا ہندی ریمیک ہے، اس فلم میں سوشانت کے ہمراہ سنجنا سانگھی مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، سنجنا نے اس فلم کے ساتھ بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کیا ہے۔
فلم ’دل بیچارہ‘ کے 02 منٹ 43 سیکنڈ پر مشتمل ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ دل بیچارہ کیزی اور مینی کی کہانی ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں