انگلینڈ، ویسٹ انڈیز کےدرمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل 8 جولائی سے شروع ہوگا جس کی میزبانی ساؤتھ ہمپٹن کرے گا۔
کرکٹ کا میدان تماشائیوں کے بغیر آباد ہوگا۔ کرونا کے باعث تین ماہ سے زائد عرصے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگی۔
کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے اسٹیڈیم میں تماشائیوں کا مصنوعی شور لگایا جائے گا،پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔ جو روٹ کی جگہ بین اسٹوکس انگلینڈ کی قیادت کریں گے۔ جو روٹ دوسرے بچے کی پیدائش کے باعث پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں