کراچی والوں کیلئے بجلی مزید 2 روپے 89 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

لوڈ شیڈنگ سے ستائے کراچی کے شہریوں کے لیے بری خبر ،بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی منہگی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹیرف میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا، کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ٹیرف میں 2 روپے 89 پیسے تک اضافے کے منظوری دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کے صارفین پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا عمل درآمد تین ماہ بعد ہوگا۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں