کراچی: سندھ میں مزید 1496 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10027 افراد کے نمونے ٹیسٹ کیے گئےجن میں سے 1496 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے وزیر اعلی سندھ کے مطابق صوبہ بھر میں 90721 کورونا وائرس کے کیسز سامنے آچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 22 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد 1459 ہوگئی ہے، سید مراد علی شاہ کے مطابق اس وقت 38354 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے 36452 گھروں ، 298 آئسولیشن سینٹرز پر جبکہ 1604 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ اس وقت 653 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں