اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ آج سہ پہر مجھے ہلکا بخار محسوس ہوا، میں نے فوری طور پر خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا، اللہ کی مہربانی سے میں خود کو مضبوط اور توانا محسوس کررہا ہوں، میں گھر سے اپنے فرائض منصبی ادا کرتا رہوں گا، عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں