گجرات:ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی،پولیس کی اضافی نفری طلب

ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں قیدیوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی ، قیدی جیل کی چھتوں پر چڑھ گئے صورتحال کو قابو کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں مبینہ کرپشن کے خلاف قیدیوں کا احتجاج جاری ہے ، جیل میں قیدیوں نے توڑ پھوڑ شروع کر دی، پولیس کی بھاری نفری موقع پر طلب کر لی گئی ہے ۔ حکام کے مطابق پولیس کی جانب سے قیدیوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش جاری ،پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری۔ پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے جیل کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دئیے ۔ قیدیوں کی جانب سے جیل انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی اور پتھراؤ بھی کیا جا رہا ہے۔ قیدیوں نے جیل میں مختلف مقامات پر آگ بھی لگا دی۔ پولیس کی جانب سے قیدیوں سے مذاکرات کرنے کی کوشش جاری بھی جاری ہے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں