کوئٹہ: عید الاضحیٰ کے موقع پر کورونا کیسز میں اضافہ کا خدشہ ہے،ترجمان بلوچستان حکومت

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ سمیت دوسرے علاقوں میں شہری پہلے سے زیادہ احتیاط کررہے ہیں۔لیکن عید الاضحیٰ کے موقع پر خدشہ ہے کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہےترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ اگر عید کے موقع پر شہریوں نے مویشی خریدتے وقت احتیاط نہیں کی تو کیسز میں اضافہ ہوگا ساتھ ہی ساتھ مویشی منڈیوں میں کانگو وائرس کا بھی خدشہ ہے لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے ان خدشہ کے پیش نظر مویشی منڈیوں کو شہری سے باہر رکھنے کا فیصلہ کیا ہےمویشی فروخت کرنے والوں کو بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کرایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف مویشی منڈی میں موجود اہلکار کارروائی کرینگے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ نماز عید کیلئے بھی ایس او پیز جاری کرینگ جبکہ عید شاپنگ کیلئے 4 سے زائد شہریوں کو دکان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ موجودہ ہفتے میں کیسز میں کمی آئی ہے کورونا وائرس میں صحتیاب افراد کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جو خوش آئند ہ ہے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں