کراچی: لاک ڈاؤن میں دکان کھولنی ہے؟پولیس کو بھتہ دینا ہوگا

کراچی میں لاک ڈاؤن کے دوران دکان کھولنی ہے تو پولیس کو پیسے دینا ہوں گے ملیر ماڈل کالونی پولیس کی دکانداروں سے بھتہ خوری کی وڈیو وائرل ہوگئی .
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماڈل کالونی تھانے کی موبائل گوشت کی دکان کے پاس آکر رکتی ہے دکاندار پولیس موبائل میں سوار اہلکار کو پیسے دیتا ہے جس کے بعد موبائل وہاں سے روانہ ہوجاتی ہے متاثرہ دکاندار کے مطابق ماڈل کالونی پولیس لاک ڈاؤن کے دوران کاروبار کرنے والے ہر دکانداروں سے پیسے لیتی ہے،ویڈیو وائرل ہونے پر
ایس ایس پی کورنگی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے واقع میں ملوث پولیس موباہل تھانہ ماڈل کالونی پر مامور اے ایس آئی منظور اور ہیڈ کانسٹیبل عدنان کو ریورڈ و سسپینڈ جبکہ کانسٹیبل امیر نواب اور کانسٹیبل در محمد کو فوری طور پر معطل کرکے پولیس لائن ایسٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا ایس ایس پی کورنگی نے ڈی ایس پی سعود آباد ڈویژن کو انکوائری مکمل کر کے 5 دن میں رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا.

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں