کراچی:حکومت بیمار جانوروں کی منڈی میں آمد کی روک تھام کو یقینی بنائے،مفتی منیب الرحمن

کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ قربانی ایک عبادت مقصودہ ہے اس کا متبادل مالی صدقہ نہیں ہو سکتا، مفتی منیب الرحمن نے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے متفقہ احتیاطی تدابیر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ
زیادہ سے زیادہ اجتماعی قربانی کی جائے قربانی کی کھالیں خریدنے والے کھالوں کو جلد محفوظ مراکز تک منتقل کریں قربانی کی جگہوں پر صفائی اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی کیا جائے
مفتی منیب الرحمن نے مطالبہ کیا کہ حکومت بیمار جانوروں کی منڈی میں آمد کی روک تھام کو یقینی بنائے مفتی منیب الرحمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات میں اتفاق ہوا کہ مویشی منڈیاں شہر سے باہر لگائی جائیں گیں مفتی منیب نے اپیل کی ہے کہ مویشی منڈی میں آنے والے خریدار اور بیوپاری ماسک پہنے اور مقامی حکومت 8 تا 15 ذوالحج تک شہر میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے کریں.

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں