کراچی:اتحاد ٹاون میں پولیس مقابلہ 3 اغواکار ہلاک،مغوی بچہ بازیاب

کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاون میں رات گئے پولیس سے مقابلے کے دوران تین اغواکار انجام کو پہنچے اینٹی وائلینٹ کرائم سیل کے مطابق اغواکاروں نے دس سالہ وقار کو 29 جون کو میٹروول کے علاقے سے اغوا کیا اغواکار مغوی کے گھر والوں کو ملکی اور غیر ملکی نمبروں سے فون کرکے تاوان کی مد میں بھاری رقم کا تقاضہ کررہے تھے،اے وی سی سی پولیس آپریشن کے دوران اغواکاروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تین اغواکار موقع پر ہلاک جبکہ دو فرار ہوگئے آپریشن کے دوران مغوی بچے کو حفاظت بازیاب کرالیا گیا پولیس حکام کے مطابق اغواکار مسلسل افغانستان میں اپنے دیگر ساتھیوں سے رابطے میں تھے فرار ملزمان کی تلاش کا سلسلہ بھی جاری ہے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں