لاہور: ائیرپورٹس کی فروخت ملک میں سیکیورٹی کو داؤ پر لگادے گی،بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری ماں ہے اور اس کے ادارے دھرتی ماں کے زیورات ہیں اور ہم اپنی دھرتی ماں کے زیورات کسی صورت فروخت نہیں ہونے دیں گےبلاول ہاوس لاہور میں سول ایوی ایشن اور پی آئی ای یونین کے نمائندوں کے الگ الگ ویڈیو لنک اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ائیرپورٹس کو سیکیورٹی ادارے بھی استعمال کرتے ہیں، ائیرپورٹس کی فروخت ملک میں سیکیورٹی کو داؤ پر لگادے گی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کو ائیرپورٹس کی قیمتی زمینیں اونے پونے اپنے دوستوں کو نوازنے نہیں دیں گے، منافع میں چلنے والے اداروں کو بھی فروخت کرنا ظاہر کرتا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا ملک کی تباہی ہے، بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وقت آچکا ہے کہ پاکستان بھر کے مزدور اور ورکرز عمران خان کی فاشسٹ حکومت کے خلاف متحد ہوں، حکومت نے اپنی نااہلی کی وجہ سے پی آئی اے کی پروازوں پر عالمی پابندی لگوادی، پاکستان کے اثاثے قوم کی ملکیت ہیں اور قوم اپنی ملکیت کا تحفظ کرے گی بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ریاست کے اداروں کو خریدنے والے خبردار رہیں پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر فروخت کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیگی.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں