لاہور:چیف آف دی نیول اسٹاف کا پاکستان نیوی کالج کا دورہ

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا
نیول چیف کی آمد پر کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے ان کا استقبال کیا۔
دورے کے موقع پر نیول چیف نے 49ویں نیول اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کیا،نیول چیف نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے تناظر میں میری ٹائم سیکیورٹی کو درپیش مختلف چیلنجز کا ذکر کیا اور ساتھ ہی ساتھ امیر البحر نے پاک بحریہ کو خطے کی ایک مضبوط بحری قوت بنانے کیلیے جاری مختلف دفاعی منصوبوں پر روشنی ڈالی اس موقع پر نیول چیف کا کہنا تھا کہ کسی بھی محاذ میں کامیابی کے لیے عسکری طاقت کے ساتھ ساتھ ایمان کی مضبوطی اور کردار کی پختگی انتہائی ضروری ہے۔ پاک بحریہ ہر طرح کے روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔اس موقع پر کورس کے شرکاء نے “ہندتوا آئیڈیالوجی اور انڈیا اور پاکستان کے مسلمانوں پر اس کے اثرات” کے موضوع پر ایک مقالہ بھی پیش کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں